Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بنڈارو دتاتریہ نے پٹن چیرو میں ای ایس آئی ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھا

بنڈارو دتاتریہ نے پٹن چیرو میں ای ایس آئی ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھا

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر مملکت برائے روزگار و لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج پٹن چیرو ، ضلع میدک میں چھ بستروں کے ای ایس آئی ہاسپٹل کے لیے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر دتاتریہ نے اعلان کیا کہ ای ایس آئی کارپوریشن منظم شعبہ کے ورکنگ کلاس کے علاوہ غیر منظم شعبہ کے ورکرس کے لیے بھی طبی سہولتیں فراہم کرے گا ۔ مسٹر دتاتریہ نے ہندوستان کے محنت کش طبقات کے فائدہ کے لیے وزارت لیبر و روزگار حکومت ہند کے حالیہ اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ۔ وزیر داخلہ تلنگانہ این نرسمہا ریڈی نے تقریب کی صدارت کی ۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ میں اس ای ایس آئی ہاسپٹل کو لانے پر مسٹر دتاتریہ کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ ای ایس آئی ہاسپٹل کو سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں تبدیل کرنے کی خواہش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT