Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / بنڈارو دتاتریہ کو چندرشیکھر راؤ کی مبارکباد

بنڈارو دتاتریہ کو چندرشیکھر راؤ کی مبارکباد

حیدرآباد 9 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج نریندر مودی حکومت میں سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ کو شامل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہاں سی ایم او کی ایک ریلیز میں اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے قائد مسٹر دتاتریہ کو مرکزی وزیر بنانا ریاست تلنگانہ کے لئے ایک اعزاز ہے۔ اس سے تلنگانہ کیلئے اس کے زیرالتواء پراجکٹس کی منظوری اور ریاست سے متعلق کاموں کی تیز تر تکمیل میں یقینا مدد ہوگی۔ کے سی آر نے بنڈارو دتاتریہ کی ستائش کرتے ہوئے انھیں ایک تجربہ کار اور تلنگانہ کے مسائل سے بخوبی واقف قرار دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ کی ترقی کیلئے دتاتریہ کی خدمات ضروری ہیں۔ چندرشیکھر راؤ نے کہاکہ ریاستی حکومت بنڈارو دتاتریہ کو آزادانہ چارج کے ساتھ مرکزی کابینہ میں شامل کئے جانے پر جلد ہی ان کی تہنیتی تقریب منعقد کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT