Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / بنکاک دھماکہ کیس میں پاکستانی سمیت تین افراد گرفتار

بنکاک دھماکہ کیس میں پاکستانی سمیت تین افراد گرفتار

بنکاک ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا میں پولیس حکام نے گزشتہ ماہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوئے بم دھماکے میں ملوث ایک پاکستانی اور دو ملائشین شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس چیف خالد ابوبکر کا کہنا ہے کہ انھیں کچھ روز قبل حراست میں لیا گیا تھا اور وہ تفتیش میں معاونت کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بنکاک میں ایراون مندر پر ہوئے بم حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تھائی پولیس نے بھی دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور انھیں تیسرے شخص کی تلاش ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق چین کے علاقے سنکیانگ سے ہے۔ خالد ابوبکر نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ تین مشتبہ افراد میں ایک پاکستانی، ایک ملائشین مرد اور ایک ملائشین خاتون شامل ہیں، جنھیں تھائی حکام کی جانب سے اطلاع دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو تھائی لینڈ منتقل نہیں کیا جائے گا کیونکہ فی الحال ملائشین پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے۔ انھوں نے ان افراد کی حراست کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

TOPPOPULARRECENT