Monday , June 25 2018
Home / دنیا / بنکاک میں شاپنگ مالس کے قریب دھماکے

بنکاک میں شاپنگ مالس کے قریب دھماکے

بنکاک 2فبروری (سیاست ڈاٹ کام )تھائی لینڈ پولیس نے آج بتایا کہ شہر کے دو مشہور شاپنگ مالس کے قریب واقع ایک ٹرانزٹ ہب میں کم شدت کے دو دھماکے ہوئے جس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ مالی نقصانات بھی نہیں ہوئے ۔ بنکاک کے اسکائی ٹرین سسٹم کے سیام اسکوائر اسٹیشن پر دھماکے رات آٹھ بجے ہوئے جو متعدد شاپنگ مالس بشمول پیراگوں مال تک اپنی خدمات فراہم کرتی ہے ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب تھائی لینڈ میں سیاسی حالات کشیدہ ہیں جہاں حکمران جنٹا نے اپنے نقادوںکے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں ۔ پولیس نے ابتدائی طور پر کہا تھاکہ دھماکے ایک ٹرانسفارمر کی وجہ سے ہوئے تاہم قومی پولیس ترجمان لیفٹنٹ جنرل پراوت تھاور نسری نے بتایا کہ دھماکے ایسے آلات کے ذریعہ کئے گئے جن کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT