Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / بنکاک میں ہند ۔پاک قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات

بنکاک میں ہند ۔پاک قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات

بنکاک ۔ 31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنکاک میں ہند ۔پاک کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات ہوئی،۔ مشیرانِ قومی سلامتی کے درمیان کسی مقام پر ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔ پاکستان اورہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کی 26 دسمبر کو ہونے والی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ کی اجیت کمار دوول سے ملاقات کو خفیہ رکھا گیا۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول کے مسئلے پر بات ہوئی۔یہ ملاقات کلبھوشن جادھوسے اس کی والدہ اوراہلیہ کی ملاقات کے بعد ہوئی، تاہم ملاقات کی تاریخ یا مقام کا کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ سے ملاقات سے کوئی تعلق نہیں، دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں مشیران کی ملاقات کا فیصلہ رواں ماہ کے اوائل میں کیا گیا۔ این ایس اے کے دفاتر کے علاوہ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی ملاقات سے آگاہ تھے ۔ جی ایچ کیو راولپنڈی کو بھی اس ملاقات سے آگاہ رکھا گیا۔بنکاک ملاقات پاکستانی قومی سلامتی مشیر کے ہند ۔ پاک تعلقات کے بعد ہوئی، دونوں ممالک کے سلامتی مشیروں کے درمیان کسی تیسرے ملک میں یہ پہلی ملاقات نہیں، دسمبر 2015 میں معتمد خارجہ کی موجودگی میں بھی دونوں مشیران کی بنکاک میں ملاقات ہوئی تھی جس کے فوری بعد ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے لاہور کا دورہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT