Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / بنکروں کے بچوں کی 75 فیصد اسکول فیس حکومت بھرے گی

بنکروں کے بچوں کی 75 فیصد اسکول فیس حکومت بھرے گی

نئی دہلی 23مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ آئندہ تعلیمی سیشن سے کمزور طبقے کے بنکروں کے بچوں کی اسکول فیس کا 75 فیصد حکومت بھرے گی۔وزیر پارچہ جات سمرتی ایرانی نے آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے یکم اپریل 2017سے درج فہرست ذات و قبائل ، اقلیتی طبقہ ، خط غربت سے نیچے آنے والے ، لڑکیوں اور معذور بنکروں کے بچوں کی اسکول فیس کا 75 فیصد خود ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سمرتی نے بتایا کہ حکومت نے سال2009-10 ء میں بنکروں کی تعلیم کی صورت حال جاننے کے لئے ایک سروے کرایا تھا۔ اس میں معلوم ہوا کہ 30 فیصد بنکر کبھی اسکول ہی نہیں گئے ۔ ساتھ ہی یہ بھی پایا گیا کہ صرف ایک فیصد بنکر ہی گریجویشن پاس کر پاتے ہیں۔ اس کی اہم وجہ یہ محسوس کی گئی کہ ان کے سرپرست اسکول کی فیس نہیں بھر پاتے تھے ۔پچھلی حکومت پر اس سروے کے بعد کوئی قدم نہ اٹھانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ سال اگست میں اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی (اگنو) اور نیشنل اوپن اسکولنگ انسٹی ٹیوٹ (این آئی او ایس ) کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT