Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بنگارو تلنگانہ اسکیم ختم کئے جانے کا امکان

بنگارو تلنگانہ اسکیم ختم کئے جانے کا امکان

کورٹلہ ۔ 19ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحد آندھراپردیش ریاست میں کانگریس آئی حکومت کی جانب سے شروع کردہ بنگارو تلنگانہ ایسکیم پر شک کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ کیا یہ اسکیم جاری رہے گی یا ختم کردی جائے گی سسپنس بنا ہوا ہے ۔ اسمبلی و پارلیمانی الیکشن کے موقع پر انتخابی کوڈ کے نفاذ کے سبب بنگارو تلی اسکیم روک دی گئی تھی ۔ ریاست کی تقسیم کے سا

کورٹلہ ۔ 19ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحد آندھراپردیش ریاست میں کانگریس آئی حکومت کی جانب سے شروع کردہ بنگارو تلنگانہ ایسکیم پر شک کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ کیا یہ اسکیم جاری رہے گی یا ختم کردی جائے گی سسپنس بنا ہوا ہے ۔ اسمبلی و پارلیمانی الیکشن کے موقع پر انتخابی کوڈ کے نفاذ کے سبب بنگارو تلی اسکیم روک دی گئی تھی ۔ ریاست کی تقسیم کے ساتھ الیکشن منعقد ہوئے اور تلنگانہ کی حکومت قائم ہوکر چھ ماہ کا عرصہ ہورہا ہے لیکن اس اسکیم کے تعلق سے ابھی تک کچھ بھی واضح نہ ہونے پر مستحق افراد میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ مستحقین ریاستی حکومت سے اس اسکیم کو جاری رکھنے اور واضح احکامات جاری کرتے ہوئے مستحقین کو ملنے والی نقد رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ملاپور منڈل میں 23مئی 2013ء کو بنگارو تلی اسکیم جو اس وقت کے چیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی نے افتتاح کیا تھا ۔ ملاپور منڈل کے 22گاؤں میں 435 مستحق افراد نے درخواستیں دی تھیں جن میں 215 افراد کو فی کس ڈھائی ہزار کے حساب سے ان کے بینک کھاتے میں رقم جمع ہوئی تھی ۔ انتخابی کوڈ کے نفاذ کے سبب 219 افراد کی رقم روک دی گئی تھی ‘ اسکیم کو لیکر مستحقین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔ ملاپور منڈل کے مستقر ملاپور میں 22‘ ایلاپور 12جدید دھرمراج میں 11‘ قدیم دھرم راج میں 7‘ ویم پلی میں 11‘ والکنڈہ میں 7‘ وی وی راؤ پیٹ میں 7‘ گورے پلی 8‘ موگلی پیٹ میں 12‘نٹڑی کوڈا 4‘ سرپور میں 3‘کوستاپور میں 4‘ رتناپور میں 7‘ ریگونٹا میں 12‘ گنڈم پلی میں 10 ‘ راگھوپیٹ میں 9 ‘ متیم پیٹ میں 22‘ میٹاپور میں 11‘ دھرماورم میں 11‘ مستارام میں 18مستحق افراد شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT