بنگال: بزرگ شہری پراپرٹی ٹیکس میں 10% کی چھوٹ

کولکاتا،20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں دس فیصد کی چھوٹ دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔ یہ تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بزرگوں کی تمام تر معاونت کے لئے کئی اقدامات کرے گی۔ ریاستی حکومت اس سلسلے میں دو ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ایک بل میونسپل کارپوریشن اور دوسرا بل مغربی بنگال میونسپلٹی کے تعلق سے ہوگا۔ پراپرٹی ٹیکس میں دس فیصد کی چھوٹ کے کچھ سماجی مضمرات بھی ہیں ۔ ترنمول کانگریس کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک بزرگوں کو راحت پہنچانے کی کئی اقدامات کئے ہیں اسی کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اس کا فائدہ بنیادی سطح تک پہنچے ۔ریاستی بجٹ میں یہ تجویز بھی رکھی گئی ہے کہ کسانو ں کا ماہانہ پنشن 750 روپے سے بڑھاکر ایک ہزار روپے کردیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT