Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / بنگال میں اقلیتوں پر حملوں کا بی جے پی کا الزام

بنگال میں اقلیتوں پر حملوں کا بی جے پی کا الزام

کولکتہ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے مغربی بنگال اسمبلی میں واحد رکن اسمبلی شامک بھٹاچاریہ نے الزام عائد کیاکہ اقلیتوں اور غریبوں کو ریاست میں حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت کوئی بھی اقدام کرنے سے گریز کررہی ہے۔ بھٹا چاریہ نے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں، معمولی کاشتکارو

کولکتہ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے مغربی بنگال اسمبلی میں واحد رکن اسمبلی شامک بھٹاچاریہ نے الزام عائد کیاکہ اقلیتوں اور غریبوں کو ریاست میں حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت کوئی بھی اقدام کرنے سے گریز کررہی ہے۔ بھٹا چاریہ نے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں، معمولی کاشتکاروں اور غریبوں کو ریاست میں برسر اقتدار ترنمول کانگریس حملوں کا نشانہ بنارہی ہے۔ اُنھوں نے پارٹی میں عدم شمولیت پر اِس طرح سزا دی جارہی ہے۔ اُنھوں نے ایوان اسمبلی میں بیربھوم کے مسئلہ پر ایوان سے واک آؤٹ کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیربھوم میں نظم و قانون کی صورتحال خطرناک حد تک تشویشناک ہے۔ بی جے پی کے حامی اقلیتی افراد کو حملوں اور اذیت رسانی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ریاستی صدر بی جے پی راہول سنہا کی کار پر ضلع بیربھوم کے علاقہ عمادپور میں حملہ ہوا تھا جبکہ وہ گڑبڑ زدہ دیہات پروئی میں جلسہ سے خطاب کے لئے جارہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT