Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / بنگال میں وٹامن والی غذائیں دینے حکومت کا فیصلہ

بنگال میں وٹامن والی غذائیں دینے حکومت کا فیصلہ

کولکاتہ23اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )مغربی بنگال میں محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر نقص تغذیہ کی شکار ماؤوں اور ان کے نوزائیدہ بچو ں کو مفت اورتغذیہ سے بھرپور کھانادینے کی انوکھی مہم شروع کی ہے ۔اس نئی اسکیم کے تحت ریاستی حکومت کی جانب سے دستیاب کرائی گئی فہرست کے مطابق فوڈ اینڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ ایسی ماؤوں اور اور ان کے بچوں کو چاول،دال،گیہوں اور سویا بین وغیرہ دستیاب کرائے گا۔ اس کے تحت ہر مہینے ماؤوں اور ان کے نوزائیدہ بچوں کو تقریباً 9کلو اناج مہیا کرائے گا۔انہوں نے کہا کہ بچے کی زچگی سے ایک سال تک یہ سہولت مہیا کرائی جائے گی کیونکہ اسی دوران عورتیں اور بچے عام طور سے نقص تغذیہ کے شکار ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT