Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگال نے ریلوے کو شکست دی

بنگال نے ریلوے کو شکست دی

دھرم شالہ، 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اشوک ڈنڈا (67 رن پر پانچ وکٹ) اور امت کویئلا (53 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے بنگال نے ریلوے کو رنجی ٹرافی گروپ اے میچ کے آخری دن اتوار کو 43 رنز سے شکست دی۔ پہلی اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کرنے والے ڈنڈا نے دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹ لئے ۔ مین آف دی میچ ڈنڈا نے اس طرح میچ میں کل 112 رنز دے کر 10 وکٹ نکالے ۔ ان کے علاوہ کویئلا نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں پانچ وکٹ حاصل کئے ۔تیسرے دن 196 رن پر پانچ وکٹ گنوانے والی ریلوے کی ٹیم کے پاس آخری دن جیت حاصل کرنے کا موقع تھا لیکن ڈنڈا نے خطرناک گیندبازی کرتے ہوئے آخری پانچ وکٹ حاصل کرتے ہوئے ریلوے کو شکست کا سامنا کرنے کیلئے مجبور کر دیا۔
کیرالا ۔چینائی فٹبال مقابلہ ڈرا
چینائی۔30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے جنوبی حصے کی دو فٹ بال طاقتوں موجودہ چیمپئن چینائی ایف سی اور کیرالا بلاسٹر کے درمیان کل یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کا مقابلہ گول کے بغیر برابری پر ختم ہوا۔اس ڈرا میچ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے اب دونوں کے نو نو پوائنٹس ہو گئے ہیں لیکن اس سے آٹھ ٹیموں کی فہرست میں دونوں کی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا۔ یہ کیرالا کا ساتواں میچ تھا۔ اس نے اب تک دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تین میچ ڈرا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT