Thursday , April 26 2018
Home / ہندوستان / بنگال : پنچایت چناؤ کیلئے توسیعی مہلت سے الیکشن کمیشن دستبردار

بنگال : پنچایت چناؤ کیلئے توسیعی مہلت سے الیکشن کمیشن دستبردار

کولکاتہ ۔ 10اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ بنگال الیکشن کمیشن نے اپنے موقف میں یکسر تبدیلی لاتے ہوئے ریاست میں آئندہ ماہ کے پنچایت انتخابات کیلئے نامزدگیوں کے ادخال کے سلسلے میں دی گئی توسیعی مہلت سے آج دستبرداری اختیار کرلی ۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشنر اے کے سنگھ نے پول پیانل کے قبل ازیں جاری کردہ حکمنامہ کو منسوخ کردیا ، جس میں نامزدگیاں داخل کرنے کیلئے مہلت بڑھا دی تھی ۔ اپوزیشن پارٹیوں بی جے پی اور سی پی آئی (ایم ) نے الزام عائد کیا کہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو برسراقتدار ترنمول کانگریس نے مہلت میں توسیع والے سابقہ احکام منسوخ کرنے پر مجبور کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT