Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / بنگال کے وزیر سبرت مکرجی سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

بنگال کے وزیر سبرت مکرجی سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

کولکاتا 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیر سبرت مکرجی سے آج نرڈا ٹیپس اسکام کے سلسلہ میں سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی۔ ترنمول کانگریس لیڈر کو ایجنسی نے طلب کیا، جو اس اسکام کی تحقیقات کررہی ہے جس میں دیگر وزراء اور پارٹی کے کئی ایم پیز اور ایم ایل ایز کے نام بھی آئے ہیں۔ ایجنسی کے ذرائع نے کہاکہ سبرت سے سی بی آئی آفس میں زائداز 4 گھنٹے سوالات کئے گئے۔ بعدازاں سبرت نے منتظر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اُنھوں نے سی بی آئی عہدیداروں سے مکمل تعاون کیا اور دوبارہ طلبی پر بھی حاضر ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT