Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / بنگال 2019 ء لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کی تیاری

بنگال 2019 ء لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کی تیاری

پارٹی کارکنوں کو روڈ میاپ تیار کرنے صدر امیت شاہ کا مشورہ
کولکتہ 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اس سال کے اوائل میں بی جے پی کے شاندار مظاہرہ سے حوصلہ پاکر پارٹی کے صدر امیت شاہ نے ریاستی بی جے پی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ 2019 ء لوک سبھا انتخابات کے لئے ایک روڈ میاپ تیار کریں۔ ریاستی بی جے پی یونٹ کے سربراہ دلیپ گھوش نے کہاکہ حال ہی میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے نئی دہلی میں ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔ انھوں نے مغربی بنگال میں 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ایک حکمت عملی پر غور کیا اور پارٹی قائدین سے کہاکہ وہ آنے والے مہینوں میں ایک روڈ میاپ تیار کرکے مغربی بنگال میں انتخابی مہم شروع کردیں۔ بی جے پی کو 2019 ء میں زیادہ سے زیادہ لوک سبھا حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بی جے پی کو 2014 ء کے عام انتخابات میں مختلف ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ حلقوں پر کامیابی ملی ہے۔ ان ریاستوں کے نتائج بی جے پی کے لئے بہترین ہے۔ اس جذبہ کے ساتھ دیگر ریاستوں میں بھی پارٹی کا موقف مضبوط بنانے کی جانب کام کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT