Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / بنگلورو میں تلنگانہ بھون کے قیام کے لیے اراضی الاٹ کرنے کی خواہش

بنگلورو میں تلنگانہ بھون کے قیام کے لیے اراضی الاٹ کرنے کی خواہش

کنٹرا راشٹرا تلنگانہ اسوسی ایشن کے وفد کی چیف سکریٹری کرناٹک سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کنٹرا راشٹرا تلنگانہ اسوسی ایشن (KRTA) کے ایک وفد نے ہفتہ کے دن کرناٹک کی چیف سکریٹری کے رتنا پربھا سے ملاقات کی اور ان سے بنگلورو میں تلنگانہ بھون کے قیام کے لیے اراضی الاٹ کرنے کی خواہش کی ۔ تلنگانہ بھون کے قیام کی تجویز KRTA کے ارکان کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنٹر فار کلچرل ، سیمی سوشیل انٹرپرینئرل اور ٹورازم سنٹر کے طور پر ہوگا اور اُس ریاست میں رہنے والی پوری تلگو کمیونٹی کے لیے کشش کا باعث ہوگا ۔ مسز رتنا پربھا نے اس تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ اس معاملہ کو حکومت سے رجوع کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا سنٹر دو ریاستوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے معاون ہوگا اور اس سے تعلقات مستحکم ہوں گے ۔ تلنگانہ بھون کے لیے کے آر ٹی اے کی درخواست سے متعلق فائل کو چیف منسٹر کرناٹک کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ کے آر ٹی اے کے بانی صدر سندیپ کمار مکتھالہ نے کہا کہ اس بھون سے سیاحت ، کلچرل ایکسچینج کو فروغ حاصل ہوگا اور دو ریاستوں کے درمیان ان کے وسیع تر مفاد میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے گا ۔ کے ٹی آر اے نے اس بھون کا نام ’ پمپنا تلنگانہ بھون ‘ تجویز کیا ہے ۔ پمپنا ایک قدیم کنٹرا شاعر تھے اور وہ ریاست تلنگانہ کے بودھن علاقہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ یہ بھون تہذیبی سرگرمیوں ، تقاریب ، ریاست کو آنے والے سیاحوں کے لیے کرناٹک کے ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر کے قیام کے لیے ایک مرکز ہوگا اور یہ معززین ، وی آئی پیز اور سیاحوں کے لیے رہائش بھی فراہم کرے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT