بنگلورو میں 3 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

بنگلورو ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلورو کے ایک خانگی اسکولی احاطہ میں ایک 3 سالہ لڑکی کے ساتھ غیر شائستہ سلوک کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ بنگلورو میں گزشتہ چند ماہ میں اس طرح کا یہ پانچواں واقعہ ہے ۔ متاثرہ لرکی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے 30 نومبر کو اسکول اٹنڈر کو گرفتار کرلیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے کمسن لڑکی کے ساتھ دو مرتبہ ف

بنگلورو ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلورو کے ایک خانگی اسکولی احاطہ میں ایک 3 سالہ لڑکی کے ساتھ غیر شائستہ سلوک کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ بنگلورو میں گزشتہ چند ماہ میں اس طرح کا یہ پانچواں واقعہ ہے ۔ متاثرہ لرکی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے 30 نومبر کو اسکول اٹنڈر کو گرفتار کرلیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے کمسن لڑکی کے ساتھ دو مرتبہ فحش حرکات کا ارتکاب کیا ہے ۔ ایک ہفتہ قبل بھی اسکول میں ایک 6 سالہ طالبہ کی عصمت ریزی کے الزام میں ایک ہندی ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ ایک اور واقعہ اسکول کے آفس اسسٹنٹ کو ساڑھے تین سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ماہ اگست کے اوائل میں پیش آئے تیسرے واقعہ میں ایک 63 سالہ ٹیچر نے اسکول کے احاطہ میں 8 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT