Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / بنگلورو کو اسمارٹ سٹی بنانے کا عزم : وینکیا نائیڈو

بنگلورو کو اسمارٹ سٹی بنانے کا عزم : وینکیا نائیڈو

بنگلورو ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت نے خود، اسمارٹ سٹیز مشن کیلئے بنگلورو شہر کا نام تجویز نہیں کیا۔ اگرچیکہ کانگریسی حکومت ایسا کرنا نہیں چاہتی اس کے باوجود مرکزی حکومت بنگلورو کو عظیم شہر بنانے کے عہد پر کابند ہے۔ مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے سدارامیا کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بعیداز حقیقت ہے جبکہ بنگلورو میں 22 اگست کو بلدی انتخابات کے پیش نظر چیف منسٹر نے یہ الزام عائد کیا ہیکہ کرناٹک سے وابستہ مرکزی وزراء بشمول وینکیا نائیڈو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں بنگلورو کی شمولیت کیلئے خاطرخواہ دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔

ہند ۔ پاک تعلقات میں بہتری کیلئے نمائش کا اہتمام
نئی دہلی 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے فیشن ڈیزائنرس کئی پارچہ جات اور طرز زندگی کے لوازمات ایک 3 روزہ نمائش میں پیش کریں گے۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہے۔ اس تقریب ’’شانِ پاکستان‘‘ کا آغاز 10 سپٹمبر کو ہوگا اور اس میں دونوں ممالک کے 150 فنکار حصہ لیں گے۔توقع ہے اس سے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

 

TOPPOPULARRECENT