Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / بنگلورو کے پارک میں خاتون کی عصمت ریزی

بنگلورو کے پارک میں خاتون کی عصمت ریزی

بنگلورو ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شہر بنگلورو کے مشہور کیوبن پارک میں 2 سیکوریٹی گارڈس نے ایک 35 سالہ خاتون کی مبینہ عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جب کہ تمکورو کی متوطن یہ خاتون یہاں ٹینس کلب کی رکنیت حاصل کرنے آئی تھی ۔ اسے سیکوریٹی گارڈس نے ہوس کا نشانہ بنایا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ( سنٹرل ) سندیپ پاٹل نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اس علاقہ میں گشت کرنے والے ایک سب انسپکٹر نے دیکھا کہ ایک خاتون کل شب 2-30 بجے سدالنگیا سرکل پر بیٹھی ہوئی ہے اور اس خاتون کو پولیس اسٹیشن لاکر پوچھ تاچھ کی گئی اور اس کا بیان ریکارڈ کیا گیا ۔ملزمین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT