Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / بنگلور اسکول میں عصمت ریزی کے خلاف مسلسل احتجاج جاری

بنگلور اسکول میں عصمت ریزی کے خلاف مسلسل احتجاج جاری

بنگلور۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کرناٹک حکومت پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ وہ پبلک اسکول میں 6 سال کی لڑکی کے مبینہ عصمت ریزی واقعہ کے خاطی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے والدین احتجاج کررہے ہیں۔ یہ احتجاج آج چوتھے دن میں داخل ہوا ہے۔ پولیس نے اب تک 8 افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔ کسی بھی گرفتاری میں ناکامی پر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے والدین، سیول سوسائٹی کے کارکن اور طلبہ نے فریڈم پارک پر احتجاج کیا۔ بنگلور کے خانگی اسکول میں 2 جولائی کو ایک 6 سالہ طالبہ کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ شہر کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ بی جے پی مائناریٹی مورچہ نے پاٹیکر اسوسی ایشن کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے واقعہ کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ریڈ بریگیڈ کی ایک خاتون نے فیس بُک پر اکاؤنٹ کھول کر شہر میں عصمت ریزی کے سلسلہ وار واقعات کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT