بنگلور اور راجستھان آج کامیابی کی سمت واپسی کیلئے کوشاں

بنگلور۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ مقابلے میں شکست برداشت کرنے والی ٹیمیں رائل چیالنجرس بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں دونوں ہی ٹیمیں واپسی کی سمت گامزن ہونے کیلئے کوشاں ہوں گی ۔ بنگلور کو گذشتہ مقابلہ میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی اور اسے ڈیوڈ ملر کی اننگز کی وجہ سے کافی

بنگلور۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ مقابلے میں شکست برداشت کرنے والی ٹیمیں رائل چیالنجرس بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں دونوں ہی ٹیمیں واپسی کی سمت گامزن ہونے کیلئے کوشاں ہوں گی ۔ بنگلور کو گذشتہ مقابلہ میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی اور اسے ڈیوڈ ملر کی اننگز کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ۔ دوسری جانب راجستھان رائلز کو ایک آسان نشانہ کے تعاقب میں سن رائزس حیدرآباد کے خلاف غیر متوقع شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔ بنگلور کیلئے کپتان ویراٹ کوہلی کے ناقص فام کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے کیونکہ

اس سے پہلے بھی 8مقابلوں میں 5ناکامیاں برداشت کرتے ہوئے ٹیموں کے جدول میں چھٹے مقام پر پہنچنا پڑا ہے جب کہ راجستھان رائلز نے اتنا ہی مقابلوں میں پانچ فتوحات کے ذریعہ تیسرے مقام پر فائز ہے ۔ گھریلو میدان کا فائدہ اٹھانے میں بنگلور کی ٹیم ناکام رہی ہے حالانکہ کریس گیل کے عدم موجودگی کے باوجود متحدہ عرب امارات میں کوہلی کی ٹیم کیلئے حالات سازگار تھے۔ 25سالہ کپتان کوہلی گذشتہ چند مقابلوں سے مسلسل ناکام ہورہے ہیں اور گذشتہ مقابلہ میں جب ٹیم کو ہمالیائی اسکور کا سامنا کرنا پڑا تو اس موقع پر کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ آئی پی ایل 7کے مہینگے ترین کھلاڑی یوراج سنگھ بھی مسلسل مایوس کررہے ہیں جب کہ اے بی ڈی ویلئرس ہی بنگلور کا انحصار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT