Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بنگلور میں بعنوان ’’فروغ اردو میں غیر مسلموں کا حصہ ‘‘

بنگلور میں بعنوان ’’فروغ اردو میں غیر مسلموں کا حصہ ‘‘

گلبرگہ /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بنگلور میں بی ای ٹی سعادت النساء ڈگری کالج برائے خواتین اور دانش پبلیکشن ٹرسٹ روزنامہ ’’ سیاست‘‘ بنگلور کے اشتراک سے بروز ہفتہ 21 فروری اردو کے فروغ میں غیر مسلموں کا حصہ کے عنوان پر یک روزہ سمینار بمقام بی ای ٹی کالج سمینار ہال منعقد کیاگیا ہے۔ صبح دس بجے سمینار کا افتتاح دانش پبلیکشنز کے ڈائرک

گلبرگہ /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بنگلور میں بی ای ٹی سعادت النساء ڈگری کالج برائے خواتین اور دانش پبلیکشن ٹرسٹ روزنامہ ’’ سیاست‘‘ بنگلور کے اشتراک سے بروز ہفتہ 21 فروری اردو کے فروغ میں غیر مسلموں کا حصہ کے عنوان پر یک روزہ سمینار بمقام بی ای ٹی کالج سمینار ہال منعقد کیاگیا ہے۔ صبح دس بجے سمینار کا افتتاح دانش پبلیکشنز کے ڈائرکٹر آر رومان بیگ کریں گے۔تقریب کی صدارت وزیر اطلاعات، انفرااسٹرکچر وحج اور بسم اﷲ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین جناب آر روشن بیگ کی ہوگی۔اس موقع پر محکمۂ تعلیمات کے کمشنر محمد محسن مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ کلیدی خطبہ پروفیسر ماہر منصور پیش کریں گے۔ دوسری نشست صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہوگی، جس کی صدارت نامور مورخ پروفیسر بی شیخ علی سابق وائس چانسلر منگلور وگوا یونیورسٹی سٹی کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر منظور نعمان ، ’’فراق گورکھپوری بحیثیت شاعر ‘‘کے عنوان پر پروفیسر فجیہ سلطانہ مہارانی آرٹس اینڈ سائنس کالج بعنوان’’راجندر سنگھ بیدی بحیثیت افسانہ نگار‘‘ ڈاکٹر زبیدہ بیگم مہارانی آرٹی اینڈ کامرس کالج بعنوان’’ گوپی چند نارنگ ایک مایہ ناز ادیب‘‘ پروفیسر عبدالرؤف کونگا ڈیا ڈگری کالج دوڈ بالاپور بعنوان’’ماہراقبالیات ڈاکٹر جنگناتھ آزاد‘‘ پروفیسر سعیدہ بیگم الامین کالج بعنوان ’’اردو نعت گوئی میں کرناٹک کے غیر مسلم شعراء ‘‘ اور بی عبدالرحمن مصور نائب مدیر سالار ’’بعنوان اردو صحافت میں غیر مسلموں کا حصہ‘‘ اپنے مقالے پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT