Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / بنگلور میں بی جے پی کے کونسلر کا قتل

بنگلور میں بی جے پی کے کونسلر کا قتل

بنگلور 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلورو رورل ڈسٹرکٹ میں انیکل کے قریب چند نامعلوم حملہ آوروں نے بی جے پی کے ایک کونسلر کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ بنگلورو رورل پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت سنگھ نے ٹیلی فون پر پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’بی جے پی کونسلر اور دلت لیڈر سرینواس پرساد کو جو کتھا ہاگنا ہلی واسو کے نام سے معروف تھے، 5 بجے صبح چند نامعلوم افراد نے چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ جرم کے محرکات کے بارے میں ونیت سنگھ نے کہاکہ ’’اس پر تبصرہ کرنا قبل ازوقت ہوگا کیوں کہ فی الحال اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں‘‘۔ بنگلور میں 16 اکٹوبر کو ایک آر ایس ایس کارکن کو گھات لگاکر ہلاک کردیا گیا تھا جس کے خلاف بی جے پی اور آر ایس ایس ورکروں نے احتجاج کیا تھا۔ اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آر ایس ایس کے میڈیا کوآرڈی نیٹر برائے کرناٹک راجیش پدمار نے کہاکہ اس قسم کے سیاسی محرکات پر مبنی قتل کے واقعات کو روکنے کے لئے حکومت کو سخت اقدامات کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT