Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بنگلور میں حاصل مطالعہ اجلاس کا کامیاب انعقاد

بنگلور میں حاصل مطالعہ اجلاس کا کامیاب انعقاد

گلبرگہ ۔18 جنوری (ای م۔میل) پروفیسر م ن سعید کی کتاب’’ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ سے منسوب دکنی رسائل ‘‘ایک اہم تحقیقی کتاب ہے ۔ یہ کتاب حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ سے متعلق تحقیق میں ایک اضافہ ہے ۔۔ ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی ڈاکٹر اکرام باگ نے کرناٹک اردو اکاڈمی ،بنگلورکے زیر اہتمام سی ای ٹی کوچنگ ہال نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی ،ہفت گنبد ، گلبرگہ میںمنعقدہ اجلاس ’’حاصل مطالعہ ‘‘میںکیا ۔ ڈاکٹر اکرام باگ نے اس کتاب کی تحقیقی نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے م۔ن۔سعید کے تحقیقی نتائج کو اہم قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی حتمی بات یا فیصلہ تحقیق کی موت ہے ۔ انھوںنے کہا کہ یہ بات بڑی تعجب خیز ہے کہ اس کتاب کا موضوع گلبرگہ سے متعلق ہے لیکن پروفیس سعید نے اپنی تحقیق کے ضمن میں اہل گلبرگہ سے رابطہ نہیں کیا اور نہی گلبرگہ کے محققین اور لائیبریریز سے استفادہ کا ذکر کتاب میں موجود ہے ۔ ڈاکٹر اکرام باگ کے خطاب کے بعد سامعین کے سوالات کا سلسلہ شروع ہوا۔ ڈکٹر وہاب عندلیب نے ڈاکٹر اکرام باگ سے استفسار کیا اور اس جانب ان کی توجہ مبذول کروائی کہ اگر آپ پر مقالہ شائع کیا جاتا ہے تو کتاب کی اہمیت ثابت کرنے کے لئے حوالے بھی دیئے جائیں کہ یہ کتاب کس وجہ سے اہمیت کی حامل ہے۔ پروفیسرمحمد عبدالحمید اکبر نے ڈاکٹر اکرام باگ کے اس خیال کی وضاحت کی کہ گلبرگہ یونیورسٹی میں دکنیات پر پی ایچڈی کے مقالوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ریسرچ اسکالرس اور گائیڈ حضرات کی دکنیات سے عدم دلچسپی ہے ۔ ڈاکٹر وحید انجم ،جناب مشتاق احمد سہروردی ، محترمہ فریدہ بیگم اور جناب سراج وجیہ نے بھی ڈاکٹر اکرام باگ سے سوالات میں حصہ لیا ۔ مذکورہ بالااجلاس کی صدارت جناب امجد جاوید رکن کرناٹکاردو اکیڈمی نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انھوں نے ڈاکٹر اکرام باگ کو اس کامیاب لیکچر پر مبارک باد دی اور مقالہ کے مندرجات پر روشنی ڈالی کنوینر اجلاس انجینئر اکرم نقاش نے مہمانان خصوصی اور سامعین کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر اجلاس اور مہمان خصوصی کی خدمت میں تہنیت پیش کی ۔ انھوں نے ڈاکٹر اکرام باگ کا مکمل تعارف بھی پیش کیا ۔ جلسہ کا آغاز پروفیسر عبدالحمید اکبر کی قرأت کلام پاک سے ہوا ۔ ڈاکٹر محمد افتخار الدین نے بڑے خوبصورت انداز میں جلسہ کی کارروائی چلائی ۔ ان ہی کے شکریہ پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT