Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بنگلور میں موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس کا افتتاح

بنگلور میں موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس کا افتتاح

بیدر /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر صحت جناب یو ٹی قادر نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد ریاستی محکمہ صحت ریاست میں موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس ‘’ شروع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ۔ وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے ملک کے پہلے موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس کا افتتاح کیا ۔ جناب قادر نے کہا کہ بنگلور شہر لوگوں کو موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس د

بیدر /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر صحت جناب یو ٹی قادر نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد ریاستی محکمہ صحت ریاست میں موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس ‘’ شروع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ۔ وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے ملک کے پہلے موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس کا افتتاح کیا ۔ جناب قادر نے کہا کہ بنگلور شہر لوگوں کو موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس دینے والا ملک کا پہلا شہر ہوگا ۔ اتنا ہی نہیں ایمبولنس سرویس مفت ہوگی ۔ انہوں نے گاڑیوں سے کھچا کھچ بھری سڑکوں پر عام ایمبولنس کا بھیڑ میں پھنس جانا ایک عام نظارہ ہے ۔ ایسے میں موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس لوگوں کیلئے راحت کی خوشبخبری بن کر آئی ہے ۔ ہنگامی صورتحال میں 10 منٹ کے اندر یہ ایمبولنس متاثرہ جگہ تک پہونچ کر اس کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں بنگلور ، میسور ، منگلور ، بیلگاوی اور گلبرگہ کے بشمول 10 شہروں میں یہ سرویس شروع کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں 32 موٹر سائیکل ایمبولنس کا آپریشن ہوگا جس سے 20 ایمبولنس شہر کے مختلف علاقوں میں خدمات دیں گے ۔ موٹر سائیکل ایمبولنس کا ڈرائیور ایک تربیت یافتہ ہنگامی طبقی ٹیکنیشن ہوگا ۔ ابتدائی طبی امداد کی ٹوکری اور آکسیجن سلنڈر اور ایک اسٹریکچر ہوگا ۔ حادثہ مںی زخمی افراد کو دس منٹ کے اندر بنیادی طبی امداد دے کر موٹر سائیکل کے ذریعہ اسپتالوں تک پہونچایا جائے گا ۔ حکومت جلد ہی نیشنل ہائی ویز پر بھی موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس کی سہولت کی توسیع کرے گی ۔ موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بعد میں دیگر سہولیات شروع کی جائیں گی ۔ ادویات میں دل کا دورہ ، آگ حادثہ اور دیگر خصوصیات کے ساتھ موٹر سائیکل ایمبولنس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بعد میں دیگر سہولیات شروع کی جائیں گی ۔ ادویات میں دل کا دورہ آگ حادثہ اور دیگر خصوصیات کے ساتھ موٹر سائیکل ایمبولنس کی سہولیات شروع کی جارہی ہیں ۔ وزیر صحت جناب یو ٹی قادر نے بتایا کہ 108 ایمبولنس سرویس عملہ ہی ان کی موٹر سائیکل ایمبولنس کو آپریٹ کریں گے ۔ موٹر سائیکل ایمبولنس سرویس کیلئے 108 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT