Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / بنگلور چھیڑچھاڑ واقعہ :ابوعاصم کے بیٹے فرحان کا بالی ووڈ ادکارہ ایشا گپتا کوجواب

بنگلور چھیڑچھاڑ واقعہ :ابوعاصم کے بیٹے فرحان کا بالی ووڈ ادکارہ ایشا گپتا کوجواب

ممبئی:سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم آعظمی کے بیٹے فرحان آعظمی اپنے والد کی حمایت پر آگے آتے ہوئے بالی ووڈ فلمی ادکاروں کو اپنے خواہشات کی تکمیل کے لئے حد سے گذرنے کا الزام عائد کیا جوقومی سطح پر خواتین جہدکاروں کی برہمی کاسبب بن سکتا ہے۔

بنگلورمبینہ چھیڑ چھاڑ واقعہ پر سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم آعظمی کے بتصرے پر ایشاگپتا جیسے ملک کے کئی لوگ صدائے احتجاج بلند کیا۔

مگر فرحا ن اپنے والد کے بیان کی مذمت کرنے کے بجائے ‘ اس کے جواب میں اترے۔

ایشا گپتا نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ’’ یہاں صرف عورتوں کو ذمہ دار ٹھرایاجارہا ہے ‘عورت کو مورد الزام ٹھرانا بھی چاہئے‘ یہ عورت ہے جس نے غیردانستہ طور پر ایک جھٹکے میں ابو عاصم جیسوں کوجنم دیا ہے‘‘

۔جس کا جواب دیتے ہوئے فرحان نے لکھا کہ ’’ جسم بیچ کر جو روٹی کماتے ہیں اسے میں وحشیانام دیکر ذلیل کرتے ہیں‘ دوسری جسم کی نمائش کروڑوں کمانے والوں کو اعزاز سے نوازتے ہیں@ایشا گپتاکیوں؟

۔اس پر مختلف لوگوں الگ الگ جواب دئے ‘ ادکار’رستم‘نے اس کے جواب میں مختصر الفاظ کااستعمال کرتے ہوئے لکھا کہ’’ یہ ٹھیک ہے۔۔۔چھوٹی ذہنیت کے لوگ توجہہ کے مستحق نہیں ہوتے‘‘۔ واضح رہے کہ فرحان کی شادی بالی ووڈادکارہ ائشہ ٹاکیہ سے ہوئی ہے

TOPPOPULARRECENT