Saturday , December 15 2018

بنگلہ اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء پر احتجاجی جلوس پر بم حملوں کیلئے اکسانے کا الزام

ڈھاکہ ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ انہوں نے برسراقتدار پارٹی کے حامیوں کے جلوس پر بم حملوں کیلئے اکسایا تھا۔ یہ جلوس بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی زیرسرپرستی غیرمعینہ مدت کی ٹرانسپورٹ ناکہ بندی ختم کردینے کا مطالبہ کررہا تھا جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کی معیشت مفلوج ہ

ڈھاکہ ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ انہوں نے برسراقتدار پارٹی کے حامیوں کے جلوس پر بم حملوں کیلئے اکسایا تھا۔ یہ جلوس بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی زیرسرپرستی غیرمعینہ مدت کی ٹرانسپورٹ ناکہ بندی ختم کردینے کا مطالبہ کررہا تھا جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کی معیشت مفلوج ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر بحری جہاز رانی شاہجہاں خان نے عوامی لیگ کے 5 ہزار حامیوں کے جلوس کی قیادت کی تھی جو ڈھاکہ میں خالدہ ضیاء کے دفتر تک پہنچا تھا۔ اس دوران 6 تا 7 دیسی ساختہ بموں سے دھماکے کئے گئے۔ اتحاد کونسل کے قائد اسمعیل حسین نے کل رات دیر گئے خالدہ ضیاء اور 13 دیگر بی این پی قائدین پر ان حملوں کے سلسلہ میں شکایت درج کروائی ہے۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر گلشن نورالاسلام نے کہا کہ ملزم ضیاء اور دیگر پر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی گئی ہے۔ دیگر الزامات میں اقدام قتل، دہشت گردی اور بم دھماکے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT