Monday , December 18 2017
Home / دنیا / بنگلہ بلاگر قتل : دو مشتبہ افراد گرفتار

بنگلہ بلاگر قتل : دو مشتبہ افراد گرفتار

ڈھاکہ ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ انصار اللہ بنگلہ ٹیم شورش پسند گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ارکان کو چوتھے سیکولر بلاگر کے قتل میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ ہوئے اس قتل کے بعد عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کی گئی تھی۔ دریں اثناء پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دو مشتبہ افراد اب پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان کا تعلق ممنوعہ انصاراللہ بنگلہ ٹیم شورش پسند گروپ سے ہے۔ گذشتہ جمعہ کو نیلائے چکربرتی نیل کو اس کے فلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔ ترجمان نے گرفتار شدہ ارکان کی شناخت سعدالنہین اور مسعود رانا کی حیثیت سے کی ہے اور کہا کہ ان کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT