Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / بنگلہ دراندازی قومی سلامتی کیلئے خطرہ توگاڑیہ کا دعویٰ

بنگلہ دراندازی قومی سلامتی کیلئے خطرہ توگاڑیہ کا دعویٰ

کولکاتا ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش سے دراندازی خطرے کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے وی ایچ پی انٹرنیشنل پریسیڈنٹ پراوین توگاڑیہ نے آج کہا کہ اُن کی تنظیم ’لوو جہاد‘ کو برداشت نہیں کرے گی۔ توگاڑیہ نے دعویٰ کیا کہ ’’ہم سکیورٹی چاہتے ہیں۔ ہم عزت اور وقار چاہتے ہیں۔ زائد از تین کروڑ بنگلہ دیشی درانداز ہمارے ملک میں گھس آئے ہیں۔ وہ جو ہندو ہیں اور یہاں اس لئے آئے کہ اپنی زندگیاں اور اپنی عزت بچا سکیں انھیں شہریت دینا چاہئے۔ لیکن بقیہ لوگ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں‘‘۔ لوو جہاد کے مسئلہ پر توگاڑیہ نے کہا کہ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ کوئی ہندو لڑکی نہ صرف فرد واحد کی بیٹی ہے بلکہ 100 کروڑ ہندوؤں کی عزت ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT