Tuesday , April 24 2018
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش، مچھلی اور گوشت کی پیداوار میں خود کفیل

بنگلہ دیش، مچھلی اور گوشت کی پیداوار میں خود کفیل

ڈھاکہ، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے مچھلی اور گوشت کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کر لی ہے ۔ملک کے وزیرسمکیات اور مویشی پالن نرائن چندر چندا نے کل اس کا دعوی کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2016-17 کے دوران 41.34 لاکھ میٹرک ٹن مچھلی کی پیداوار ہوئی جو 40.50 لاکھ میٹرک ٹن کے مقررہ ہدف سے 84 ہزار ٹن زیادہ تھی۔انہوں نے کہاکہ قومی کھانے کے استعمال سے متعلق ہدایات کے مطابق ملک میں مچھلی کی روزانہ فی کس طلب مانگ 60 گرام ہے جبکہ بنگلہ دیش کے اعدادوشمار کے مطابق، فی کس مچھلی کی کھپت یومیہ 62.58 گرام ہے جو ثابت کرتا ہے کہ ملک مچھلی کے معاملے میں خود کفیل ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں مویشی وسائل -1995 کی ایک تحقیق کے مطابق ملک میں روزانہ فی شخص 120 گرام گوشت کی طلب ہے ۔پروٹین کی طلب کو ذہن میں رکھتے ہوئے محکمہ مویشی نے 2016-17 مالی سال کے لئے 71.35 لاکھ میٹرک ٹن گوشت کی پیداوار کا ہدف رکھا تھا لیکن اس سال 19 ہزار ٹن زیادہ کل 71.54 لاکھ میٹرک ٹن گوشت کی پیداوار ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT