Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش، نیپال کو ایک لاکھ ٹن چاول روانہ کرے گا

بنگلہ دیش، نیپال کو ایک لاکھ ٹن چاول روانہ کرے گا

ڈھاکہ ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نیپال میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ایک لاکھ ٹن چاول اور دیگر امدادی اشیاء سربراہ کرے گا۔ ژینہوا خبر رساں ایجنسی نے بنگلہ دیش کے وزیر زراعت ماتیا چودھری کے ایک بیان کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا کہ حکومت بنگلہ دیش نے 50,000 میٹرک ٹن چاول اور پانی ہنگامی بنیادوں پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور بعداز

ڈھاکہ ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نیپال میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ایک لاکھ ٹن چاول اور دیگر امدادی اشیاء سربراہ کرے گا۔ ژینہوا خبر رساں ایجنسی نے بنگلہ دیش کے وزیر زراعت ماتیا چودھری کے ایک بیان کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا کہ حکومت بنگلہ دیش نے 50,000 میٹرک ٹن چاول اور پانی ہنگامی بنیادوں پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور بعدازاں مزید 50,000 میٹرک ٹن چاول اور دیگر امدادی اشیاء روانہ کی جائیں گی۔ وزیر زراعت کے مطابق اس معاملہ میں پیشرفت کرنے کیلئے بنگلہ دیش کے وزیر غذا قمرالاسلام سے بھی روابطہ قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ مناسب کارروائی کے انتظامات کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT