Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / بنگلہ دیشیوں کو واپس بھجوادینے کا اعلان

بنگلہ دیشیوں کو واپس بھجوادینے کا اعلان

اگرتلہ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی شہریوں کو جو حال ہی میں ضلع ڈھلائی (ریاست تریپورہ) کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوئے ہیں، بنگلہ دیش واپس بھجوادیا جائے گا۔ امکان ہے کہ واپسی کا آغاز آج سے ہوگا اور بنگلہ دیشیوں کی وطن واپسی کی کارروائی کی نگرانی بی ایس ایف اور بنگلہ دیش بارڈر گارڈس کریں گے۔ ضلع ڈھلائی کے مجسٹریٹ ملند کے رامٹیک نے

اگرتلہ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی شہریوں کو جو حال ہی میں ضلع ڈھلائی (ریاست تریپورہ) کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوئے ہیں، بنگلہ دیش واپس بھجوادیا جائے گا۔ امکان ہے کہ واپسی کا آغاز آج سے ہوگا اور بنگلہ دیشیوں کی وطن واپسی کی کارروائی کی نگرانی بی ایس ایف اور بنگلہ دیش بارڈر گارڈس کریں گے۔ ضلع ڈھلائی کے مجسٹریٹ ملند کے رامٹیک نے کہاکہ بنگلہ دیشی شہریوں کو اُن کے وطن واپس بھجوادیا جانا چاہئے۔ یہ فیصلہ بی ایس ایف اور بی جی بی کے ایک اجلاس میں کیا گیا تھا جو رائے شیباری پولیس اسٹیشن کی حدود میں ڈائیٹ ۔

فور کے مقام پر کل منعقد ہوا تھا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ اُس نے ڈپٹی کمشنر کھاگرا چیری (بنگلہ دیش) سے بنگلہ دیشیوں کی دراندازی کے بارے میں بات چیت کی۔ کھاگراچیری ڈپٹی کمشنر نے اتفاق کیاکہ اُن کے ملک کے شہریوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ انتظامیہ پہلے ہی بنگلہ دیشی شہریوں کی فہرست تیار کرچکا ہے جو ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد پار کرکے یہاں گھس آئے ہیں۔ کھاگرا چیری ضلع میں بے چینی کے پیش نظر تقریباً 84 بنگلہ دیشی خاندان سرحد پار کرکے ہندوستانی سرزمین پر پہونچ گئے تاکہ ضلع دھلائی کے دیہات ٹوئی چکما میں پناہ لے سکیں۔

TOPPOPULARRECENT