Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی بولر پر 10 سال کی پابندی

بنگلہ دیشی بولر پر 10 سال کی پابندی

ڈھاکہ ۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج اپنے اس بولر جس نے 4 گیندوں میں 92 رنز دیئے، اس پر 10 سال کی پابندی عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ لال ماٹیا کلب کے بولر سوجن محمود جنہوں نے ایمپائر کے فیصلہ کے خلاف احتجاجاً اپنے اوور میں کئی نو بالس اور وائیڈ گیندیں ڈالی اور قانونی طور پر قبول کی جانے والی 4 گیندوں پر حریف ٹیم نے 92 رنز بنائے تھے، لہذا محمود کو قصور قرار دیتے ہوئے ان پر 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ ڈھاکہ سیکنڈ ڈیویژن لیگ کے اس مقابلے میں احتجاج کرنے والے کپتان، کوچ اور مینیجر پر 5 سالہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 50 اوورس کے اس مقابلے میں لال ماٹیا کلب 14 اوورس میں 88 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد حریف ٹیم ایگزی اوم نے 4 گیندوں میں 92 رنز بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور اس مقابلے میں محمود نے 13 وائیڈس اور 3 نو بالس ڈالی تھیں۔
بارکس گراؤنڈ پر مقابلوں کا مطالبہ
حیدرآباد۔ 2 مئی (راست) مسٹر شیخ عبدالرحمن باوزیر اور مسٹر روی نے پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی سے مطالبہ کیا کہ بارکس پلے گراؤنڈ جس پر کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد کئے جاتے تھے ، لیکن اب ان مقابلوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے لہذا انہیں دوبارہ منعقد کرتے ہوئے پرانے شہر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT