Tuesday , December 18 2018

بنگلہ دیشی بیٹسمین آفتاب احمد کرکٹ سے سبکدوش

کولمبو 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین آفتاب احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ آفتاب احمد نے آخری بار 2010 میں ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیشی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ 2004 میں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد 6سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے 16 ٹیسٹ، 85 ایک روزہ اور 11 ٹی ٹونٹی میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ آفتاب احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ طویل غوروفکر کے بعد کیا ہے۔ اب میری تمام تر توجہ کوچنگ اور ہوم ٹائون میں اکیڈمی کا قیام ہے۔

TOPPOPULARRECENT