بنگلہ دیشی بیٹسمین کی جارحانہ بیٹنگ، تمیم اور مشفق الرحیم کی سنچریاں

میرپور۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ونڈے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 329 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا اور ٹیم نے ہوم گرائونڈ کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے

میرپور۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ونڈے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 329 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا اور ٹیم نے ہوم گرائونڈ کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی بولرز کی خوب درگت بنائی۔ تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں۔ تمیم نے 135 گیندوں پر پندرہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 132 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ مشفق الرحیم نے بھی اپنی ٹیم کیلئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 106 رنز بنائے۔ بنگلہ دیشی بلے بازوں نے کسی بھی پاکستانی بولر کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا اور پُراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کو جیت کیلئے 330 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 4 جبکہ راحت علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پابندی ختم ہونے کے بعد اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے سعید اجمل نے 74 رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کی ایک میچ کے لیے معطلی کے سبب شکیب الحسن اس میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2011 کے بعد یہ ایک روزہ میچوں کی پہلی باہمی سیریز ہے۔

TOPPOPULARRECENT