Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / بنگلہ دیشی لڑکے کی موت پر بی ایس ایف کے 7 اہلکار معطل

بنگلہ دیشی لڑکے کی موت پر بی ایس ایف کے 7 اہلکار معطل

نئی دہلی ۔ 16 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔ بنگلہدیش سرحد پر متعین بارڈر سیکوریٹی فورس کے 7 اہلکاروں (ٹروپس) بشمول ایک عہدیدار کو معطل کردیا گیا جبکہ سرحد پار سے آنے والے گولڈ اسمگلرس کے گروپ میں شامل ایک بنگلہ دیشی شہری کی مبینہ ہلاکت کے واقعہ میں ا سٹاف کورٹ آف انکوائری نے یہ احکامات جاری کئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغربی بنگال کے ضلع کرشنا نگر میں بانپور سرحد چوکی پر 14 مئی کی صبح 10 بجے یہ واقعہ پیش آیا تھا ، جب مشتبہ اسمگلرس کے ایک گروپ کو بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی نے گھیرلیا اور انہیں مار بھگانے کیلئے غیر مہلک ہتھیاروں سے فائرنگ کردی۔ تاہم فائرنگ میں زخمی ایک کمسن لڑکا بنگلہ دیش کی سرحد واپس جاکر فوت ہوگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹاف کورٹ آف انکوائری اس واقعہ کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک 113 ویں بٹالین کے 7 اہکاروں بشمول اسسٹنٹ کمانڈنٹ کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ سرحدوں پر اسمگلروں کی حمل و نقل روکنے کیلئے بی ایس ایف نے یہ کارروائی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT