Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیشی مسافر طیارے کا انجن فیل، ایمرجنسی لینڈنگ

بنگلہ دیشی مسافر طیارے کا انجن فیل، ایمرجنسی لینڈنگ

ڈھاکہ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  ڈھاکہ سے مسقط جانے والی بنگلہ دیشی مسافر طیارے کا انجن فیل ہونے پر اسے ہندوستان کے شہر رائے پور میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی، تاہم لینڈنگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔ یونائیٹڈ بنگلہ دیش ایئر لائن کی پرواز کا انجن فیل ہونے پر طیارے کو رائے پور میں ایمر جنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ یہ پرواز ڈھاکہ سے مسقط جا رہی تھی، جبکہ طیارے میں 150 مسافر سوار تھے۔ پائلٹ نے بنگلہ دیشی حکام سے مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

 

TOPPOPULARRECENT