Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین کی معطلی

بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین کی معطلی

ڈھاکہ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے کرکٹر شہادت حسین کو ٹیم سے معطل کردیا گیا ہے کیونکہ ان کے اور اہلیہ کے خلاف 11 سالہ خادمہ کو زدوکوب کے الزامات کی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان جلال یونس نے کہا کہ پولیس کو ہنوز 29 سالہ شہادت حسین کی تلاش ہے۔ ان پر خادمہ کو ہراساں اور اذیت پہونچانے کا الزام ہے جس کا ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت حسین کے خلاف الزامات نے ہماری امیج کو مسخ کردیا ہے چنانچہ ہم نے تمام نوعیت کی کرکٹ سے عارضی طور پر انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT