Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی کرکٹر عبدالرزاق میچ کے دوران شدید زخمی

بنگلہ دیشی کرکٹر عبدالرزاق میچ کے دوران شدید زخمی

میرپور۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کرکٹر عبدالرزاق کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپنر عبدالرزاق کومقامی لیگ ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے دوران شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں کھیلا گھور سپورٹنگ کلب کے خلاف سپنر کو اس وقت چوٹ لگی جب انہوں بیٹنگ کے دوران رن آؤٹ سے بچنے کیلئے ڈائیو لگائی مگر وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکے اور گرگئے جس کی وجہ سے عبدالرزاق کو زخم آئے۔چوٹ لگنے کے بعدان کو فوری طور سٹریچر پر ڈال کرگراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا اور بعدازاں بنگلہ دیش کے قومی کرکٹر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT