Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو انعام

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو انعام

میر پور۔21 مارچ  (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تاریخ ساز 100 واں ٹسٹ جیتنے پر اپنی ٹیم کیلئے ایک کروڑ ٹکا کے انعام کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے میچ میں فتح کے بعد کپتان مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کو فون کیا اور انہیں غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
کوہلی ٹیم میں سمیع کی شمولیت کے خواہاں
رانچی۔21 مارچ  (سیاست ڈاٹ کام ) کپتان ویراٹ کوہلی نے زخموں سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ بولر محمد سمیع کو آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹسٹ کیلئے اسکواڈ میں ممکنہ طور پر شامل کرنے کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ  محمدسمیع نے وجے ہزار ے ٹرافی کے فائنل میں شاندار بولنگ سے بھرپورفٹنس کا ثبوت دے دیا۔ آئندہ ٹسٹ کے بارے میں سلیکٹرز سے بات نہیں کی لیکن تمام ممکنہ چیزیں زیر غور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT