Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش۔انگلینڈ آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

بنگلہ دیش۔انگلینڈ آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

چٹگانگ۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں شروع ہوگا اور  انگلش ٹیم کو بنگلہ دیش کی ٹیم  کے سخت چیلنج کے علاوہ  سخت گرم موسم کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔دریں اثناء کپتان الیسٹر کک نے کھلاڑیوں کو موسم کی شدت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  جمعرات کو شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز کے دوران مسلسل گرمی اور دباو سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کریں کیونکہ اکثر کھلاڑی ماضی میں ایسی صورت حال سے دوچار نہیں ہوئے ہیں۔ دورہ بنگلہ دیش کیلے انگلش ٹیم میں تین نئے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔ کپتان نے کہا ہے کہ برصغیر کی وکٹوں پر انگلینڈ یا آسٹریلیا کی طرح اکثر ایک ساتھ وکٹیں یا پھر رنز کی بھرمار نہیں ملتی جہاں  ایک سیشن کو جلدی سے تبدیل کر سکیں۔کھیل کے اختتام تک بہت سی وکٹیں گنوا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کے بعد نومبر میں ہندوستان کے خلاف پانچ ٹسٹ میچ کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT