Saturday , December 15 2018

بنگلہ دیش ،ہند ۔ پاک کے ساتھ سہ رخی ہاکی سیریز کا خواہاں

ڈھاکہ ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آئندہ سال پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ سہ رخی ہاکی سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ بنگلہ دیشی ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر آف کوچنگ سابق اولمپین نوید عالم کے بموجب اپنی فیڈریشن کے سیکریٹری کی ای میل موصول ہوا ہے جس میں اس ہاکی سیریز کے انعقاد کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ نوید عالم کے مطابق اس ضمن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اس سیریز کی باضابطہ دعوت دیں۔ اسی طرح ہندوستان کی ہاکی فیڈریشن سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ہاکی فیڈریشن چاہتی ہے کہ وہ نہ صرف ایشیا کی دو بڑی ٹیموں کے ساتھ سیریز کھیلے بلکہ ایشیا میں ہاکی کو فروغ دے۔

TOPPOPULARRECENT