Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش آج کوارٹرس کی خاطر کھیلے گا

بنگلہ دیش آج کوارٹرس کی خاطر کھیلے گا

نیلسن ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ساری کوششیں مشکلات سے دوچار اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتح کے حصول پر مرکوز ہوں گی تاکہ جاریہ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا جاسکے، جبکہ دونوں ٹیمیں پول A میچ میں کل یہاں مدمقابل ہوں گی۔ اگر بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دی، جو تاحال اپنے تینوں میچز ہار چکا ہے،

نیلسن ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ساری کوششیں مشکلات سے دوچار اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتح کے حصول پر مرکوز ہوں گی تاکہ جاریہ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا جاسکے، جبکہ دونوں ٹیمیں پول A میچ میں کل یہاں مدمقابل ہوں گی۔ اگر بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دی، جو تاحال اپنے تینوں میچز ہار چکا ہے، تو ایسی صورت میں ایشیا میں نسبتاً کم درجہ کی ٹیم کوارٹرفائنلس سے محض ایک جیت دور رہ جائے گی۔ بنگلہ دیش کو اپنے آخری تین میچوں کے منجملہ دو جیتنا ہے اور اُن کے اگلے حریف انگلینڈ ہے، جو چار میں سے تین مقابلے ہار کر گروپ میں نمبر چھ پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT