Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا نائب صدر

بنگلہ دیش اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا نائب صدر

ڈھاکہ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے 71 ویں اجلاس کیلئے بنگلہ دیش کو نائب صدر بنایا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے اخبار پراتھم الو نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع کی ہے جس کے مطابق کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انتخابات میں اگلے اجلاس کے لئے متفقہ طور پر بنگلہ دیش کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ 193 ارکان پر مشتمل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اس میٹنگ میں فجی کے نمائندے پیٹر تھامس کو صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کے منشور کے تحت آنے والے تمام امورپر اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے دائرہ کار میں آنے والے سوالات پر غور کرتی ہے اور رکن ممالک اور سلامتی کونسل سے مناسب سفارش کر سکتی ہے ۔
ٹرمپ کا موقف سخت
واشنگٹن، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے آرلینڈو واقعہ کے بعد مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف اور سخت کر لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT