Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / بنگلہ دیش اور مالدیپ سے مربوط کرنے والی آبی گذرگاہیں

بنگلہ دیش اور مالدیپ سے مربوط کرنے والی آبی گذرگاہیں

اگرتلا۔23جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش اور ہندوستان پہلے ہی ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کرچکے ہیں جو شمال مشرقی سمت اور مغربی بنگال کو بنگلہ دیش سے آبی گذرگاہوں کے ذریعہ مربوط کرے گا ۔ مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا نے کہا کہ نئی آبی گذرگاہ عوام اور اشیاء کی بحری جہازوں کے ذریعہ منتقلی کو یقینی بنائے گی اور انہیں بنگلہ دیش ‘ مغربی بنگال اور آسام کی بڑی دریآؤں جیسے برہم پتر کو استعمال کرتے ہوئے قائم کیا جائے گا ۔ نیا پراجکٹ جاریہ سال شروع ہوجائیگا اس سے تجارت اور مسافروں کی نقل و حرکت ان ممالک کے درمیان آسان ہوجائے گی ۔ بنگلہ اور ہندوستان کی مشترکہ سرحد 4095کلومیٹر طویل ہے جس کا 1116 کلومیٹر کا فاصلہ دریاؤں سے گذرتا ہے ۔ منڈاویا مرکزی وزیر مملکت برائے کمیکلس اینڈ فرٹیلائیزر نے کل تریپورہ کے چیف منسٹر مانک سرکار اور گورنر ٹی رائے سے اس سلسلہ میں ملاقات کی اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا پر تبادلہ خیال کیا ۔ جس کا ایک مقصد غریب عوام کو معیاری دوائیں واجبی قیمت پر فراہم کرنا بھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT