Friday , November 24 2017
Home / نوجوانوں کا صفحہ / بنگلہ دیش بلاگر کے قاتلوں کی تحویل میں چار روزہ توسیع

بنگلہ دیش بلاگر کے قاتلوں کی تحویل میں چار روزہ توسیع

ڈھاکہ ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سیکولر بنگلہ دیشی بلاگر نیلا کے چکربرتی نیل کا قتل کرنے والے دو مشتبہ قاتلوں کی پولیس تحویل میں چار دن کی توسیع کی گئی ہے۔ عدالت سے پولیس نے درخواست کی تھی کہ القاعدہ سے مربوط اسلامی انتہاء پسند گروپ کے مشتبہ ارکان سے پوچھ گچھ کیلئے اسے مزید وقت درکار ہے۔ کوثر حسین خان اور کمال حسین کو ڈھاکہ کے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پانچ دن کی تحویل کے اختتام کے بعد پیش کیا گیا تھا۔ ان دونوں کو 27 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملہ کی تحقیقات کرنے والے آفیسر ڈیٹکٹیو برانچ محمد الرحمن نے دونوں ملزمین کی پولیس تحویل میں مزید 7 دنوں کی توسیع کی درخواست کی تھی۔ تاہم مجسٹریٹ لطف الرحمن ششیر نے صرف چار روزہ توسیع منظور کی۔

TOPPOPULARRECENT