Monday , June 18 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش : جماعتی رہنما کیخلاف پروانۂ موت جاری

بنگلہ دیش : جماعتی رہنما کیخلاف پروانۂ موت جاری

ڈھاکہ ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی بنگلہ دیشی ٹربیونل نے آج جماعت اسلامی کے ایک سرکردہ رہنما جنھیں 1971ء میں پاکستان کے خلاف اس ملک کی جنگ آزادی کے دوران مخالف انسانیت جرائم کا مجرم پایا گیا، اُن کے خلاف پروانہ ٔ موت جاری کردیئے، جس نے انھیں پھانسی دینے کی راہ ہموار کردی ہے۔ تین بنچ والے انٹرنیشنل کرائمس ٹربیونل (آئی سی ٹی) نے ی

ڈھاکہ ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی بنگلہ دیشی ٹربیونل نے آج جماعت اسلامی کے ایک سرکردہ رہنما جنھیں 1971ء میں پاکستان کے خلاف اس ملک کی جنگ آزادی کے دوران مخالف انسانیت جرائم کا مجرم پایا گیا، اُن کے خلاف پروانہ ٔ موت جاری کردیئے، جس نے انھیں پھانسی دینے کی راہ ہموار کردی ہے۔ تین بنچ والے انٹرنیشنل کرائمس ٹربیونل (آئی سی ٹی) نے یہ ’ڈیتھ وارنٹ‘ محمد قمرالزماں کیلئے جاری کئے۔ ٹربیونل کے کارگزار ڈپٹی رجسٹرار محمد آفتاب الدین احمد اسے ڈھاکہ سنٹرل جیل لے گئے۔ پراسکیوٹر زید المعلوم نے کہا کہ حکومت کو ضابطہ کا یہ عمل آگے بڑھانا ہوگا تاکہ مجرم جماعتی لیڈر کو پھانسی پر لٹکایا جاسکے۔ اس عمل کو ملتوی کردیا جائے گا بشرطیکہ سپریم کورٹ ایسا کرنے کیلئے کہے۔ جماعتی لیڈر کو سزائے موت کے فیصلے پر عمل آوری کا عمل تب شروع ہوگا جب جیل حکام اس وارنٹ کو قمر الزماں کیلئے پڑھ کر سنائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT