Saturday , January 19 2019

بنگلہ دیش سیکولر ملک ہے ،برطانوی پارلیمان سے شیخ حسینہ کا خطاب

لندن ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ اسلام پسندوں کے ذریعہ مختلف بلاگرس کو بے رحمانہ انداز میں قتل کیا جارہا ہے، اسی تناظر میں وزیراعظم شیخ حسینہ نے آج اس بات پر زور دیا کہ بنگلہ دیش ایک سیکولر ملک ہے، جہاں ہر مذہب کے پیروکاروں کو اپنے مذہبی امور کی پیروی کرنے کی پوری آزادی ہے۔ برطانیہ کی دولت مشترکہ پارلیمانی اسوسی ایشن کے ارکان سے د

لندن ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ اسلام پسندوں کے ذریعہ مختلف بلاگرس کو بے رحمانہ انداز میں قتل کیا جارہا ہے، اسی تناظر میں وزیراعظم شیخ حسینہ نے آج اس بات پر زور دیا کہ بنگلہ دیش ایک سیکولر ملک ہے، جہاں ہر مذہب کے پیروکاروں کو اپنے مذہبی امور کی پیروی کرنے کی پوری آزادی ہے۔ برطانیہ کی دولت مشترکہ پارلیمانی اسوسی ایشن کے ارکان سے دارالعوام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک سیکولر ملک ہے، جہاں عوام کو اپنے اپنے مذاہب پر عمل آوری کرتے ہوئے پرامن طور پر زندگی گذارنے کی پوری آزادی ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ کچھ ماہ کے دوران تین سیکولر بلاگرس اننتا بجوئے داس، اویجیت رائے اور وثیق الرحمن کو مذہبی انتہاء پسندوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT