Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش سے تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا : سشما

بنگلہ دیش سے تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا : سشما

ڈھاکہ ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ ہند سشماسوراج نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے تعلقات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہندوستان سنجیدہ طور پر دور کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے تعاون سے شروع کئے جانے والے 15 پراجکٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بنگلہ دیش دورہ کے آخری روز سشماسوراج نے روایتی شمع روشن کرتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمیشن کے نئے وسیع و عریض چانسری کامپلکس کا افتتاح کیا جو ڈھاکہ کے باریدھارا ڈپلومیٹک کانکلیو میں واقع ہے۔ اس کانکلیو میں ہندوستانی کمیشن بھی ہے جو قبل ازیں شہر کے گلشن علاقہ میں واقع ایک مکان سے خدمات انجام دیا کرتا تھا۔ اس تقریب کے دوران موصوفہ نے 15 دیگر پراجکٹس کا بھی افتتاح کیا جسے ہندوستان کے مالی تعاون سے مکمل کیا جائیگا۔

 

TOPPOPULARRECENT