Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش فاتح،ہندوستان سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر

بنگلہ دیش فاتح،ہندوستان سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر

کوالالمپور ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)نیپال کے بعد بنگلہ دیش سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ہندوستانی ٹیم اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ،بنگلہ دیشی ٹیم نے 188رنز کا ہدف 28اوورز میں2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ یہاں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈینگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ 32 اوورزفی اننگز تک محدود کیا گیا جہاں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 32اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سلمان خان 39، انوج راوت 34، ہرویک دیسائی 21، ریحان پراگ 19اور شیوا سنگھ 17رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کے روبیل الحق نے 3، نعیم حسن اور افیف حسین نے فی کس 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 188رنز کا ہدف 28اوورز میں2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، پنک گوش 81، توحید ریدوے 48 اورنعیم شیخ 38رنز بنا کر نمایاں رہے ۔شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ہندوستانی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی جبکہ بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی،نیپال ، افغانستان اور پاکستان بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں کل افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ 17 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ پاکستانی ٹیم گروپ بی میں 4 نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، افغان ٹیم نے بھی 2 فتوحات کے ساتھ اتنے ہی نشانات حاصل کئے لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست رہی۔

TOPPOPULARRECENT