Saturday , November 17 2018
Home / دنیا / بنگلہ دیش : مولانا قمرالزماں کی تدفین جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہروںکا اعلان

بنگلہ دیش : مولانا قمرالزماں کی تدفین جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہروںکا اعلان

ڈھاکہ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی قائد محمدقمرالزماں کی آج ان کے آبائی مکان میں تدفین انجام پائی ۔ جب کہ جنگی جرائم کے ارتکاب کے جرم میں اور 1971ء کی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران جو پاکستان کے خلاف لڑی گئی تھی اجتماعی ہلاکتوں کے مرتکب بھی قرار پائے تھے ۔ قمرالزماں 63سالہ جماعت اسلامی کے نائب معتمد عمومی تھے ا

ڈھاکہ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی قائد محمدقمرالزماں کی آج ان کے آبائی مکان میں تدفین انجام پائی ۔ جب کہ جنگی جرائم کے ارتکاب کے جرم میں اور 1971ء کی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران جو پاکستان کے خلاف لڑی گئی تھی اجتماعی ہلاکتوں کے مرتکب بھی قرار پائے تھے ۔ قمرالزماں 63سالہ جماعت اسلامی کے نائب معتمد عمومی تھے اور اس کے سب سے بااثر قائدین میں تیسرے مقام کے حامل تھے ۔ ان کی تدفین شمالی شیرپور میں اُن کے آبائی دیہاتی مکان میں عمل میں آئی جب کہ انہیں کل رات دیر گئے پھانسی دے دی گئی تھی ۔ اُن کی تدفین ان کے آبائی دیہی مکان قمری مُنڈی پارہ میں آج 10بجے صبح عمل میں آئی ۔ متصلہ علاقوں کے عوام نماز جنازہ اور تدفین میں شریک تھے ۔ وہ بنیاد پرست اسلامی پارٹی کے دوسرے مقام کے قائد تھے ‘ انہیں 1971ء میں جرائم کی ارتکاب کی سزا میں موت کی سزا دی گئی ہے ۔ قبل ازیں اُن کی پارٹی کے عبدالقادر ملاح کو بھی جو میرپور کے جلاد کے نام سے مشہور تھے ‘12ڈسمبر 2013ء کو سزائے موت دی گئی تھی ۔ نیم فوجی سرحدی محافظین بنگلہ دیش کی 9گاڑیاں ‘ اعلیٰ سطحی انسداد جرائم سریع الحرکت بٹالین اور پولیس اُس ایمبولنس کے ساتھ تھی جس میں ان کی نعش ان کے آبائی دیہات کو سزائے موت کے بعد منتقل کی گئی ۔ جب کہ اُن کی پارٹی نے برہم ردعمل کے طور پر کل سے ہڑتال اور دعائیہ اجتماع کی اپیل کی ہے ۔ پولیس نے قمرالزماں کے دیہات سے ایک کلومیٹر کے فاصلہ پر اخباری نمائندوں کے قافلے کو صیانتی وجوہات کی بناء پر روک دیا تھا ‘ 2013ء میںبنگلہ دیش میں پُرتشدد احتجاج اور مخالف احتجاج کے مناظر دیکھے گئے تھے ۔ جب کہ ٹریبونل نے قمرالزماں کے بارے میں ابتدائی فیصلہ سنایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT